ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع کے ودھان پریشد انتخابات میں کانگریس کے منجوناتھ بھنڈاری اوربی جےپی کے  کوٹا شری نواس پجاری کو ملی جیت

دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع کے ودھان پریشد انتخابات میں کانگریس کے منجوناتھ بھنڈاری اوربی جےپی کے  کوٹا شری نواس پجاری کو ملی جیت

Tue, 14 Dec 2021 19:10:15    S.O. News Service

منگلورو:14؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑااور اُڈپی اضلاع سے ودھان پریشد کے  دوارکان کےلئے ہوئے انتخابات میں بی جےپی امیدوار کوٹا شری نواس پجاری  اور  کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر منجوناتھ بھنڈاری  دونوں نے پہلی ترجیح والے ووٹ  حاصل کرتےہوئے جیت درج کی ہے۔

ودھان پریشد انتخابات میں جیت درج کرنے کےلئے پہلی ترجیح کے کم سے کم 1986ووٹ حاصل کرنے تھے تو بی جے پی امیدوار کوٹا شری نواس پجاری اور ڈاکٹر منجوناتھ بھنڈاری نےپہلی ترجیح کے  1986ووٹ سے زائد یعنی کل 3672ووٹ  حاصل کرتے ہوئے دوبارہ ودھان پریشد میں داخل ہوئے ہیں تو  ڈاکٹر منجوناتھ بھنڈاری نے 2079ووٹ لے کر پہلی مرتبہ ودھان پریشد کونسل کے لئے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے امیدوار شافعی نے 204ووٹ حاصل کرتےہوئے ہار گئے ہیں۔ 56ووٹ رد کئے گئے۔

6011ووٹوں میں سے 56ووٹ رد ہوئے تو بقیہ 5955ووٹوں کی گنتی ہوئی ۔ جن میں سے جیتنے والے امیدوار کو پہلی ترجیح کے کل 1986ووٹ لینا لازمی تھا۔ اس طرح کانگریس اور بی جےپی کےا میدواروں نےپہلی ترجیح کے 1986سے زائد ووٹ حاصل کرتےہوئے جیت درج کی ہے۔

جیت درج کرنے کے بعد دونوں امیدوار وں نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ ان کی جیت کارکنان اور گرام پنچایت ممبران کی جیت ہے۔ وہ اگلے دنوں میں پنچایت راج کو مستحکم کرنے کاکام کریں گے۔

اس موقع پر پولس کمشنر این ششی کمار نے کہاکہ ووٹوں کی گنتی کودیکھتے ہوئے سخت سکیورٹی لگائی گئی تھی۔ جیت کا جشن اور  ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔


Share: